Acting Chief Justice of Peshawar High Court Ishtiaq Ibrahim took the oath of office

پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999ء سے 2000ء تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔وہ 2008ء سے 2010ء تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

On the instructions of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa, all authorities and tourism police were active on Eid

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر تمام اتھارٹیز و ٹورازم پولیس عید پر فعال رہی

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایات پر تمام اتھارٹیزاور ٹورازم پولیس عید پر فعال رہی۔ محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔ پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔ مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900 جبکہ وادی کمراٹ میں 92 ہزار سیاح پہنچے۔ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔ عید پر محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی۔

Khyber Pakhtunkhwa: Another new series of rains and strong winds is likely to start

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 2 روز سے تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

 صوبہ خیبرپختونخوا میں پچھلےدو روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے 2 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین ، 5 مرد اور 1 بچہ شامل ہیں۔تیز بارشوں سے مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 84 مکانات کو نقصان پہنچا ۔جس میں 15 گھروں کو مکمل جبکہ 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔

لوئر چترال کے متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے کے وئیر  ہاوس سے 200 خیمے بھی روانہ کر دئیے گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو  اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت۔-چترال لوئر میں کئ بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔مذید بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لئے بحال کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری۔پی ڈی ایم اےتمام ضلعی انتظامیہ اور  امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل  رابطے میں ہے ۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

The Saudi delegation led by Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan will visit Pakistan today for two days.

سعودی وزیرخارجہ کی سربراہی میں سعودی وفد آج پاکستان کا دو روزہ دورہ کرے گا

سعودی وفددو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں سعودی وزیرپانی و زراعت انجنیئرعبدالرحمان عبدالمحسن الفادلی، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد مازید التویجری اور دیگر شامل ہیں۔وفد میں سعودی وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سنیئر حکام بھی شامل ہوں گے۔سعودی وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور  پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد کے دورے کا مقصد بہتر دوطرفہ تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر مثبت اثر ڈالنا ہے۔سعودی وفد کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا تسلسل ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےحالیہ دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

Crackdown continues against electricity, gas theft and fake medicines FIA

بجلی, گیس چوری اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون جاری

وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی و گیس چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے پشاور زون کی 17 چھاپہ مار کاروائیاں، جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 9 انکوائریاں درج کر لی گئی۔ جبکہ بجلی و گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 8 مقدمات درج کر لئے گئے۔ چھاپہ مار کاروائیاں کمپوزیٹ سرکل ایبٹ آباد ، اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور  کمپوزٹ سرکل مردان کی جانب سے کی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اپنی دکانوں، گھروں ، ٹیوب ویل اور دفاتر پر مین لائن سے براہِ راست بجلی وگیس فراہم کی جا رہی تھی۔ چھاپہ مار کاروائیاں رنگ روڈ پشاور ، تخت بائی مردان ، چار سدہ روڈ پشاور ، فیز 3 حیات آباد پر کی گئیں۔ کاروائیوں میں پیسکو اور ایس این جی پی ایل نے حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔ غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔ بجلی وگیس چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ سرکاری دفاتر میں انسپکشن کے دوران حیات آباد پولیس اسٹیشن اور سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ لاکھوں روپے مالیت کے واجبات واجب الادا ہیں۔ ڈی ایس پی آفس حیات آباد کے ذمہ 13 لاکھ 25 ہزار سے زائد جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے ذمہ مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے کے واجبات واجب الادا ہیں۔ متعلقہ دفاتر کو ایک ہفتے کے دوران واجبات ادا کرنے کا نوٹس جاری کردگئی ہے۔

جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 8 میڈیکل سٹوز پر کاروائیاں کی گئی۔ چھاپہ مار کاروائیاں نیو کلے رستم مردان ، کتاخت بخشالی مردان ،نساتہ روڈ مردان نیو کلے تورو مردان ، افغان کیمپ ہری پور اور سرکلر روڈ ہری پور پر واقع میڈیکل سٹورز پر کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران جعلی ادویات اور انجیکشن کے سیمپلز حاصل کر کے ڈریپ حکام کے حوالے کر دیئے گئے۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ بجلی و گیس چوری اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

large consignment of fake medicines was seized from a courier company

کورئیر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کورئیر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیوں میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 8 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ چھاپوں میں 2 ملزمان گرفتار – 7 انکوائریاں بھی درج کر لئی گئی۔ چھاپہ مار کاروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور، کمپوزیٹ سرکل مردان اور ایبٹ آباد کی جانب سے کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور میں واقع نجی کورئیر کمپنی کے آفس سے مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ لاکھوں مالیت ادویات کے 50 سے زائد کارٹن سیز کر دیئے گئے۔ برآمد ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک اور معدے سے متعلق ادویات اور انجیکشن شامل ہیں۔ مشتبہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز اور محمد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن پشاور میں مقدمہ درج تھا۔ کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے جعلی ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف 4 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کاروائیاں ایبٹ آباد کے علاقے تھاکوٹ میں واقع مختلف میڈیکل سٹورز میں کی گئی۔ میڈیکل سٹورز سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئیں۔ کمپوزٹ سرکل مردان نے جعلی ادویات میں ملوث 2 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کاروائیاں مردان کے علاقے بخشالی روڈ اور جرنل چوک تورو میں واقع مختلف میڈیکل سٹورز میں کی گئی۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی۔ مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈریپ حکام نے موقع پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سیل کر کے لیبارٹری بھجوا دی۔ ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی گئی۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔

ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

EID

عید الفطر: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو طلب

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

Drug Free Peshawar Campaign

نشے سے پاک پشاور مہم کا دوبارہ آغاز

صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے چارج سنبھالتے ہی نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے  چارج سنبھالتے ہی نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے اجلاس آج 4 اپریل بروز جمعرات دوپہر 12 بجے طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر،سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکنیشن، پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور سرکاری اور نجی بحالی مراکز کے منتظمین کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نشے سے پاک پشاور مہم کے دوبارہ آغاز کے لئے پشاور کی سڑکوں پر موجود نشے کے عادی افراد کی تعداد اور ان کو بحالی مراکز میں منتقلی بارے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابقہ دور حکومت میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی اپنی نوعیت کے پہلے نشے سے پاک پشاور مہم کے دوران تقریبا 5 ہزار نشے کے عادی افراد کو تحویل میں لیکر علاج کے لیے بحالی مراکز منتقل کیا گیا تھا۔ کامیاب مہم کو پاکستان اور عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی تھی عوام کی جانب سے مہم دوبارہ شروع کرنے کے پرزور مطالبے اور نشے کے عادی افراد میں بےتحاشا اضافے کے پیش نظر مہم کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا

Inauguration of Private Bank in Tirah Maidan

تیراہ میدان میں نجی بینک کا افتتاح، عوام اور تاجروں کے لیے خوشی کی خبر

باڑہ۔ علاقے میں شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے، وادی تیراہ میدان کی تعمیر و ترقی کے لیے فوج اور عوام اکٹھے کام کر رہے ہیں ، فوج اور عوام ایک ہے، جس علاقے میں بینک آ جاتا وہاں ترقی شروع ہو جاتی ہے، وادی تیراہ میدان کے عوام اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار 5 بلوچ کے کرنل حافظ رفیق نے وادی تیراہ میدان باغ مرکز میں نجی بینک(بینک الحبیب لمیٹڈ) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی 5 بلوچ کے کرنل حافظ رفیق سمیت بینک منیجر محمد ظہور ، ایس ایچ او تھانہ تیراہ سید خان اور تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی سمیت تاجروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کرنل حافظ رفیق نے کہا کہ باغ بازار میں بینک آنا ترقی کا پہلا قدم ہے، اب مزید بینکوں کے برانچ کھولنا شروع ہو جائے گے، انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میدان کی اجتماعی آباد کاری کے لئے تمام تر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وادی تیراہ میدان کے عوام اور تاجروں کی سہولیات کے لیے بینک کا موبائل بینکنگ یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی بلڈنگ مکمل ہونے پر بینک عملہ مستقل بنیادوں پر کام شروع کریں گے، کرنل حافظ رفیق نے کہا کہ جب سے ہم یہاں آئے ہیں تو تیراہ کے تاجروں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوج عوام کے ایک ہیں،
اس موقع پر بینک کے منیجر محمد ظہور نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے وادی تیراہ میدان میں اپنے بینک کا برانچ کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ عید قریب ہے لہذا عوام کی سہولت کے لیے موبائل بینکنگ یونٹ باغ بازار میں لایا گیا ہے جس میں عوام اور تاجروں کو ATM سروس سمیت عید کے لیے نئے نوٹ بھی دے رہے ہیں ۔ تیراہ تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے کہا کہ اس بینک کا برانچ کھولنے کی وجہ سے ہمارے بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھے گی اور عوام اور تاجروں کو پیسے وصول کرنے اور بھیجنے میں آسانی ہوگی اس موقع پر حاجی شیر محمد آفریدی نے برگیڈیئر 27 بریگیڈ اور 5 بلوچ کے کرنل حافظ رفیق سمیت بینک انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

Chitral Aziza Gul Winter Sports Festival

دختر چترال عزیزہ گل ونٹر سپورٹس فیسٹیول

حال ہی میں چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستان کی “سنو اسکینگ” میں نمائندگی کرنے والی اسی علاقے (مڈکلشٹ) کی عزیزہ گل کے نام سے تین روزہ سنو سپورٹس کے مقابلے منعقد ہوئے۔پاک فوج اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے یہ تین روزہ فیسٹیول مقامی لوگوں کے تعاون سے منعقد ہوا۔
فیسٹیول کے اخری دن کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بلال جاوید،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران یوسفزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ کرنل قیصر،میجر سلطان،اسسٹنٹ کمشنر دروش اسامہ،ٹی ایم اے کے عملہ،1122 عملہ،اغا خان فاونڈیشن کے ذمہ داران کے علاقے کے عمائدین اور بلدیاتی نمائندوں،سیاحوں اورصحافیوں نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہا۔
یاد رہے 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کے موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے عزیزہ گل کو ایک لاکھ روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا تھا۔ فیسٹیول کے تیسرے اور اخری روز جیتنے والے کھلاڑیوں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل تھی کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ علاقے کے عوام،صحافیوں اور سیاحوں نے اس تین روزہ فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو بھر پور انداز میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔سیاحوں اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اور اپنے علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا موقع فروگزاشت نہیں کرتی،پاک فوج کے اس اقدام کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

  • Chitral Aziza Gul Winter Sports Festival