Asian Jujitsu Championship: Pakistan won 1 gold and 2 bronze medals

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ: پاکستان نے ایک گولڈ اور 2 برانز میڈل جیت لئے

پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے مقابلوں میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل اپنے نام کرلئے۔ ابوظہبی میں ہونے والی ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی 5 رکنی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے اور دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔انڈر 18 کے ڈو کلاسک ایونٹ میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین نے فائنل میں قزکستان کو شکست دیکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈیا جیتا۔اس کے علاوہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈو شو اور ڈو کلاسک کی سنیئر ویمنز کیٹیگری میں پاکستان کیلئے 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے ۔پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔

Chairman PCB: Announcement of award for players for winning the World Cup

ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے انعام کا اعلان

محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو 1 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان ۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید …

Khyber Pakhtunkhwa: Wheat procurement process started from May 7

پختونخوا حکومت کا کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنےکا فیصلہ

صوبائی حکومت29 ارب روپے کی لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کرے گی۔ گندم مقامی کاشتکاروں سے39 سو روپے 40 کلو گرام کے حساب خریدا جائے گا۔  گندم کا معیاراور مقدار کو جانچنے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہے۔خریداری کو شفاف طریقے سے جانچنے والے کمیٹی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول شامل ۔ صوبائی وزیرخوراک  ظاہر شاہ طوروکا کہنا تھا کہ کمیٹی میں محکمہ نیب اور اینٹی کرپشن کے اہلکار بھی بحیثیت آبزرور شامل۔انتظامیہ ،ایگر یکلچر،ریوینو ڈیپارٹمنٹ ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ ارکان بھی کمیٹی کاحصہ ہو نگے ۔ صوبے کے 22 گودام گندم خریداری کے مراکز بنائے ہیں، پشاور،ڈی آئی خان، بنوں، مالاکنڈ، درگئی، دیر، ہنگو، لکی مروت،مردان اورہری پورشامل،پشاور، مانسہرہ،کوہاٹ،ایبٹ آباد،نوشہرہ،چارسدہ،چترال، اضاخیل، بونیر ،صوابی اور سوات خریداری مراکز ہونگے ۔تمام مراکز میں خریداری کے عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے خریداری ہوگی۔خریداری ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے موقع ہی پر پر تمام رکارڈ کا اندراج آن لائن کیا جاسکے گا۔ 24 گھنٹے کے اندر بینک آف خیبر کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی کی جائے گی۔

Deputy Speaker Khyber Pakhtunkhwa Assembly visit to celebrate Qaqalisht Festival

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی ذاتی دلچسپی سے قاقلشت فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔  قاقلشت میڈوزبونی کی سیاحت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔جشن قاقلشت میں کثیر تعدادمیں ملکی و غیر ملکی سیاح آئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔جشن فیسٹیول میں فٹبال کا فائنل برونرز پشاور فٹبال کلب نے 2-0 گول سے جیت لیا۔جشن قاقلشت خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپرچترال اور قاقلشت کمیٹی کے تعاون سے منعقدہوا۔فیسٹیول میں چترال اپر اور لوئر سے 1 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فیسٹیول میں فٹبال، پولو، والی بال، کرکٹ سمیت لوک کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا، مقامی فنکاروں کی شرکت ۔محفل موسیقی میں روایتی ڈھول نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

Decision of several matches in the Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Provincial Handball League

وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،صوبائی ہینڈ بال لیگ میں متعدد میچز کا فیصلہ 

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام خیبر پختونخوا ہینڈ بال صوبائی لیگ میں پشاور، مردان اور بنوں ریجن کی کامیابی، یونیورسٹی گراؤنڈ پر جاری صوبائی ہینڈ بال لیگ میں گزشتہ روزچار میچز کھیلے گئے ۔پہلے میچ میں پشاور نے سوات ریجن کو 12 کے مقابلے 22 گول سے شکست دی دوسرے میچ میں بنوں نے ہزرہ ریجن کو 16-11 سے ہرایا اسی طرح مردان نے ہزارہ کو 8 کے مقابلے 26 گول سے شکست دیدی۔ لیگ کے آخری میچ میں پشاور نے بنوں کر 14 کے مقابلے 34 گول سے ہراکر اپنی پوزیشن مستحکم کردی اس موقع پر ائریکٹر سپورٹس بحر کرم، ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیم ڈاکٹر نورزادہ، انگلینڈ سے آئے احسان اللہ، گل جی اور ڈپٹی ڈائریکٹریوتھ ارشد حسین بھی موجود تھے۔

Khyber Pakhtunkhwa special persons games ceremony concluded

خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمزکی تقریب اختتام پذیر

پشاور میں جاری مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے منعقدہ سپورٹس فیسٹیول پروقار تقریب میں اختتام پذیر ۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں آخری روز پست قامت  کھلاڑیوں کا کرکٹ فائنل میچ  پشاور زلمی نے جیت لیا فائنل میں کرک ٹایگرز کو 65 رنز سے شکست دی اور ٹایٹل کا حقدار ٹہرے۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور بغیر کسی نقصان کے 97 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا۔عثمان خان نے69رنز کی ایک جارحانہ اور دلکش ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔عثمان میدان کے چاروں طرف بہترین شاٹس کھیلے انکی اننگز میں 8 فلک بوس چھکے اور 4چوکے شامل تھے۔دوسرے اوپنر ارشاد نے 12رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ اوٹ رہے۔  جواب میں کرک ٹایگرز 98رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم صرف 32رنز پر ڈھیر ہو گئی۔شیراز واحد بلے باز تھے جو ڈبل فگرز تک پہنچے۔انہوں نے 11رنزکیے۔ پشاور کی طرف سے عثمان، سلیمان اور ارشاد کامیاب بولرز رہے ۔جنہوں نے دو دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔اسی طرح وہیل چیئر کرکٹ فائنل میں مردان نے پشاور کو 6وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے فاتح کھلاڑیوں نے ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹرحیات اباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ، زوار نور ضیاء سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔خصوصی افراد گیمز میں صوبہ بھر سے 400سے زائد کھلاڑیوں نے 34 مختلف کیٹگریز کے گیمز میں حصہ لیا۔ خصوصی افراد گیمز بیڈمنٹن سٹینڈنگ ڈبلز ایونٹ میں پشاور کے سید فہد شاہ اور آصف نے خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے عمران اور عابد کو 21-17 سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔ خواتین وہیل چیئر ٹیبل ٹینس میں مینہ نے پہلی، مروہ نے دوسری، ڈسکس تھرو سٹینڈنگ میں شمع نے پہلی گلشن نے دوسری، وہیل چیئر دوڑ میں کرشمہ نے پہلی، رعنا گل نے دوسری، مرد سٹینڈنگ ٹیبل ٹینس میں عبداللہ جان نے پہلی، سجاد رضا نے دوسری، وہیل چیئر ٹیبل ٹینس میں احسن دانش نے پہلی، ذبیح نے دوسری، وہیل چیئر ڈسکس تھرو میں بلال رومی نے پہلی، تحسین نے دوسری، بیڈمنٹن وہیل چیئر ٹیم ایونٹ میں احسن اور ثناء اللہ نے پہلی، رفعت اللہ اور عارف نے دوسری، سو میٹر وہیل چیئر دوڑ میں شکیل نے پہلی، مثل خان نے دوسری، باسکٹ بال وہیل چیئر میں پشاور نے پہلی اور مردان نے دوسری، خواتین آرچری میں حسینہ نے پہلی، رعنا گل نے دوسری، مرد آرچری وہیل چیئر میں رحمت اللہ نے پہلی، راحید شیرین نے دوسری، جیولن تھرو وہیل چیئر مین شکیل نے پہلی، جاوید نے دوسری، شاٹ پٹ وہیل چیئر مین عمران نے پہلی، مشتاق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Inter-Madrasa Games, Bannu Region bagged the trophy.

انٹر مدارس گیمز، بنوں ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انٹرمدارس گیمزبنوں ریجن نے جیت لی۔ بنوں نے کرکٹ اور والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سوات نے دوسری اور ڈی آئی خان تیسرے نمبر پر رہی۔ طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں انٹر مدارس گیمز کے سلسلے میں فٹبال کا فائنل ڈی آئی خان اور سوات ریجن کے درمیان کھیلاگیا ۔ جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کیا۔آخر میں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ڈی آئی خان نے پانچ چار سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پی ایس بی جمنازیم میں والی بال فائنل میں بنوں نے سوات کو تین صفر سے شکست دی سکور 25-15,25-19 اور 25-12 رہا، اسی طرح اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر منعقدہ کرکٹ فائنل سوات اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں بنوں ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اورز میں 129 رنز بنائے جس میں ثاقب 25، الطاف 19 اور اکرام 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، جواب میں بنوں ریجن کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 116 پر آؤٹ ہوگئی۔ بنوں کی طرف سے فواد 21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، انٹر مدارس گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع رضی اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ،ڈائریکٹرسلیم رضا، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان،ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر حضرت اللہ خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور گل رخ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ انٹر مدارس گیمز میں صوبے کے 7 ریجن سے 400 کھلاڑیوں نے والی بال، کرکٹ اور فٹبال گیمز میں حصہ لیا۔

Pakistan Navy chief visits China's People's Liberation Army Navy headquarters

سربراہ پاک بحریہ کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ۔  نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کیلئے  پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ  میری  ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

Abbottabad: Conducting seminar on awareness of traffic rules

ایبٹ آباد: ٹریفک قوانین سے آگائی کے متعلق سیمینار کا انعقاد

برائٹ ہال ایجوکیشن سسٹم منڈیاں میں ٹریفک قوانین سے آگائی کے متعلق سیمینار کا انعقاد۔ٹریفک آگائی سیمینار میں ٹریفک قوانین سے آگائی دینے کے ساتھ ساتھ طلباہ و طالبات کو سڑک پر پیدل چلنے کے اصولوں سے متعلق آگائی بھی فرہائم کی گئی۔تفصیلات ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی زیرنگرانی حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کی روک تھام اور طلباہ و طالبات کو سڑک کے قوانین سے متعلق آگائی دینے کے حوالے سے  ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ایبٹ آباد کا برائٹ ہال ایجولیشن سسٹم منڈیاں ایبٹ آباد میں آگائی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں انچارج ایجوکیشن  یونٹ سب انسپکٹر احسن شکورکے ہمراہ انکی ٹیم، استاتذہ اکرام کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلباہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر احسن شکور نے سکول کے طلباہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے آگائی دینے کے ساتھ ساتھ روڈ پر پیدل چلنے کا طریقہ کار، سڑک کراس کرنے کا طریقہ، دوران موٹر سائیکل رائیڈنگ حفاظتی اقدامات، والدین کے ساتھ یا خود دوران ڈرائیونگ کن باتوں سے التجاب کرنا چائیے اور کن باتوں پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنی چائیے کے حوالے سے خصوصی طور پر آ گائی دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کی فلاح کی خاطر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی طلباہ و طالبات کو آگائی دی گئی۔

World Press Freedom Day is being celebrated today across the world including Pakistan

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آزادی صحافت کا عالمی دن ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ ایک آزاد، خود مختار اور تکثیری میڈیا کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔ یہ ایک دن ہے: میڈیا کو ان کی آزادی پر حملوں سے بچائیں اور ان صحافیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔ جنہوں نے اپنے پیشے کی مشق میں اپنی جانیں گنوائیں۔ شہریوں کو باخبر فیصلے کرنے اور شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ دینے میں آزادی صحافت کے اہم کردار کو اجاگر کریں۔ معیاری صحافت کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی انتقامی کارروائیوں یا سنسرشپ کے خوف کے بغیر کام کر سکیں، خاص طور پر صحافیوں کے خلاف ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور تشدد جیسے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر۔ آزادی صحافت کے بنیادی اصولوں کو یاد رکھیں اور دنیا بھر میں آزادی صحافت کا جائزہ لیں۔ پریس کی آزادی ایک صحت مند جمہوریت کا ایک لازمی جزو ہے، کیونکہ یہ حکومتی طاقت پر نظر رکھتی ہے اور ان لوگوں کو جوابدہ رکھتی ہے جو اختیارات میں ہیں۔ یہ معلومات کے آزادانہ بہاؤ اور خبروں اور خیالات کی غیر محدود ترسیل کو قابل بناتا ہے، جو کہ دوسرے انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کیلئے  ضروری ہے۔ آزادی صحافت کا عالمی دن حکومتوں کے لیے آزادی اظہار کے حق کا احترام اور اسے برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کی یاددہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ایک اہم دن ہے کہ ہمارے معاشرے میں صحافیوں اور میڈیا اداروں کے اہم کردار کو تسلیم کیا جائے اور دنیا بھر میں آزادی صحافت کے دفاع کے لیے دوبارہ عزم کیا جائے۔