Global Sports Mentorship Program 2024 kicks off in Houston, Texas

گلوبل اسپورٹس مینٹرشپ پروگرام 2024 کاہوسٹن، ٹیکساس میں آغاز

گلوبل اسپورٹس مینٹرشپ پروگرام 2024 کاہوسٹن، ٹیکساس میں آغاز ہوگیا ۔جہاں 12 ممالک کے 16 اسپورٹس لیڈر یو ٹی سنٹر آف اسپورٹس، پیس اور سوسائٹی کی رہنمائی میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانے کیلئے وقف، یہ پروگرام انتہائی تربیت، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اور عمیق تجربات پر مرکوز ہے۔ پورے ہفتے کے دوران، شرکاء نے کہانی سنانے پر متحرک ورکشاپس میں حصہ لیا اور اپنی کمیونٹیز کے مطابق قابل عمل منصوبوں کو تیار کرنا شروع کیا۔ عملیت اور اختراع پرمبنی پروگرام نے کھیلوں کو بااختیار بنانے کے منظر نامے میں بامعنی شراکت کی منزلیں طے کیں۔ ہفتہ نہ صرف کلاس روم سیکھنے کے بارے میں تھا بلکہ تجربات سے بھی۔  بیس بال گیم کے لیے منٹ میڈپارک جیسے مشہور کھیلوں کے مقامات کے دورے اور دنیا کے پہلے سافٹ بال قابل رسائی فیلڈ نے افراد باہم معذوری کی رسائی کیلئے  انمول بصیرت فراہم کی۔ شرکاء کو وہیل چیئر رگبی، وہیل چیئر باسکٹ بال، وہیل چیئر سافٹ بال، آؤٹ ڈور ٹیبل ٹینس اور پیرا سائیکلنگ سمیت متعدد موافقت پذیر کھیلوں میں شرکت کا موقع بھی ملا۔ اس سفر کا اختتام واشنگٹن ڈی سی میں ہوناہے، جہاں شرکاء ٹینیسی یونیورسٹی، امریکی محکمہ خارجہ کے نمائندوں اور متنوع تنظیموں کے معزز اساتذہ پر مشتمل جیوری کے سامنے اپنے محتاط طریقے سے تیار کیے گئے منصوبے پیش کریں گے۔انہوں نے پاکستان کی متنوع ثقافت سے مختلف سرپرستوں کو بھی متعارف کرایا اور ان میں چترالی ٹوپیاں تقسیم کیں۔گلوبل اسپورٹس مینٹرشپ پروگرام 2024 صرف ایک پروگرام نہیں ہے۔ یہ تبدیلی کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے، کھیلوں کے ذریعے شمولیت اور بااختیار بنانے کے لئے پرعزم رہنماؤں کے عالمی نیٹ ورک کو فروغ دیتا ہے۔

Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Table Tennis Trials Begin in Hazara

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘پشاوراور مردان کے کھلاڑی بازی لے گئے

پشاور وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کے تیسرے دن بھی متعدد میچز کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت اللہ،ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی وآرگنائزنگ سیکرٹری علی ہوتی،فیمیل کوچز سائرہ،آمنہ اور ایچ ای سی آفیشلز اویس سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔مینزمقابلوں میں پشاورریجن نے سوات کو تین صفر سے شکست دے دی ۔پشاور کے عثمان احمد،عبید شاہ اور ہارون احمد نے اپنے میچ جیت لئے۔مردان نے بنوں ریجن کو ایک کے مقابلے میں تین میچوں سے شکست دے دی۔مردان کے جواد اور حمزہ نے میچ جیت لئے۔گرلز مقابلوں میں مردان نے بنوں کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔مردان کی حبائاقبال،حوریہ اور حیائنور نے اپنے میچ جیت لئے۔ دوسری طرف پشاور کی ٹیم نے سوات کو تین صفر سے شکست دی‘پشاور کی علیشباہ، زینب اور سفیرہ نے اپنے میچ جیت لئے۔وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ کی اختتامی تقریب آج 23 اپریل کو صبح گیارہ بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Khyber Pakhtunkhwa: Another new series of rains and strong winds is likely to start

خیبرپختونخوا :بارشوں اورتیز ہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ تیز بارشوں  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ تیز ہواؤں کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔  حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کیلئے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے   ۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 29اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

Organized a grand concert titled Ariana in Tehsil Yaka Ghond

تحصیل یکہ غونڈ میں آریانہ کے عنوان سے عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام

تحصیل یکہ غونڈ میں مرکزی مومند پختوادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام آریانہ کے عنوان سے عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام۔مشاعرے میں پختونخوا کے نامور شعراء سمیت خواتین شعراء نے بھی شرکت کی۔ مہمند سر زمین پر خواتین شعراء کی مشاعرے میں شرکت تاریخی کارنامہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کی لوئر تحصیل یکہ غونڈ حفیظ کور  ملک افضلی خان کے حجرے میں مرکزی مومند پختو ادبی ٹولنہ کے زیر اہتمام آریانہ کے نام سے ایک عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایجوکیشن نذیر احمد نذیر مہمان خصوصی جبکہ ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے صدارت کی۔اس کے صوبہ بھر سے نامور شعراء ،ادبی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور خواتین شعراء ثمینہ قادر،ڈاکٹر روشن کلیم،کلثوم زیب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سابقہ ایم پی نثار مومند،ملک افضلی خان،ملک زاہد مومند،ملک سیف اللہ،شمس مومند،جلبل صافی،راقم مومند اور جمیل گل جمیل نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو روایتی قلعہ لونگی پہنائی جبکہ خواتین شعراء کو پختون روایات کے مطابق شالیں پہنائی گئ۔

اس موقع پر شعراء نے اپنے کلام سناکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مہمند سر زمین پر  ایک شاندار مشاعرے  میں خواتین کی شرکت بلا شبہ ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال  ۔ہی  ملتی۔سابق ایم پی اے نثار مومند کا کہنا تھا ک تمام مکاتب فکر کے لوگ اپنی مادری زبان کی ترقی و ترویج کےلئے مل کر کام کریں اور جلد ہی ضلع مہمند میں خواتین کےلئے ایک بڑے مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔صدر محفل ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور مہمان خصوصی نذیر احمد نذیر کا کہنا تھا کہ مہمند کے غیور سر زمین پر مشاعرے میں خواتین شعراء کی شرکت بلا شبہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔خواتین شعراء نے والہانہ استقبال کرنے پر مہمند عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین کو ھر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مہمانوں نے بہترین انتظامات اور کامیاب مشاعرے مے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

The three-day “Youth Robotics event” concluded at the University of Engineering Peshawar

یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور میں تین روزہ “یوتھ روبوٹیک تقریب اختتام پزیر

یونیورسٹی آف انجینئرنگ پشاور میں تین روزہ “یوتھ روبوٹیک تقریب اختتام پزیرہو گیا ۔تعلیمی اداروں میں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق مضامین متعارف کرانا وقت کی ضرورت ہے۔  صوبائی وزیر برائے علی تعلیم مینا خان آفریدی نے شرکت  کی۔ مارکیٹ اورینٹیڈ مضامین کی زریعے ہی بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔  جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہی تعلیمی اداروں میں مضامین کو متعارف کررہے ہیں۔ میناخان آفریدی کا کہنا تھا کہ  تعلیمی ادارے انہی سٹوڈنٹس کی وجہ سے ہے۔ معیاری تعلیم کی فروغ اولین ترجیح ہے۔ ڈگری ایسی ہونی چاہیے جسے حاصل کرتے ہی جاب آپ کا انتظار کررہی ہو۔

Iranian President Syed Ibrahim Raisi arrived in Pakistan on a 3-day visit

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا استقبال وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کیا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ کے علاوہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔وفد میں ایرانی وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ حکام اور تاجر بھی شامل ہیں۔ 2021 میں صدر منتخب ہونے کے بعد ابراہیم رئیسی کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔جسے خطے کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین ایک اہم دورہ قرار دے رہے ہیں۔ایرانی صدر پاکستان کا دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں ۔جب ایران اسرائیل تنازع عروج پر ہے اور اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بھی اس وقت تلخی دیکھنے میں آئی تھی ۔جب دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین پر کیے جانے والے حملوں کو مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں قرار دیا گیا تھا۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال فروری میں عام انتخابات کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق 22 سے 24 اپریل تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران صدر رئیسی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور اور کراچی بھی جائیں گے اور صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اورتجارت، روابط، توانائی، زراعت اور لوگوں کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے۔دونوں ملکوں کے رہنما دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی وعالمی صورتحال اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Attempt to smuggle weapons from Afghanistan to Pakistan failed

افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 فرنٹیئر کور نارتھ اور کسٹمز کی مشترکہ کاروائی کے نتیجہ میں افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئ۔  طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردار گاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا۔ جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 راونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 راونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔ ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کاروائی کیلئے  کسٹمز کے حوالے کر دیا۔  فرنٹیئر کور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے۔ اور اسلحہ سمگل کرنے کی ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

149th PMA Long Course was organized at Pakistan Military Academy

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد  پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔  پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصو صی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف  کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزااور ترک جنرل سٹاف کے چیف جنرل متین گورک تھے ۔جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پریڈ کا جائزہ لیا اور خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور ترک چیف آف جنرل سٹاف نے ممتاز کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔اعزازی تلوار اکیڈمی کے سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اور 149ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی کے سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید کو صدر کا گولڈ میڈل دیا گیا۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سعودی عرب کی جانب سے فرینڈلی کنٹری سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج کو دیا گیا۔  سی او اے ایس کین کو 14ویں مجاہد کورس کے کورس انڈر آفیسر الیاس خان سے نوازا گیا۔  68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس جونیئر انڈر آفیسر دانش ستار اور 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر شیر بانو کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے قابل فخر والدین کو پی ایم اے میں تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ “پی ایم اے اپنے قیام سے لے کر اب تک فوج کے اعلیٰ ادارے میں شمولیت اختیار کرنے والے کیڈٹس کیلئے قیادت کا گہوارہ اور سنٹر آف ایکسی لینس بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران پی ایم اے نے متعدد غیر ملکی کیڈٹس کو بھی تربیت دی ہے۔  جن کی شاندار کارکردگی ہے۔  اپنی اپنی فوجوں میں پی ایم اے کے پیشہ ورانہ اخلاق کا ثبوت ہے آج کی پریڈ فوجی نظم و ضبط کی بہترین مثال کے طور پر کام کرتی ہے اور اکیڈمی اور پاک فوج کے یکساں اخلاق کی عکاسی کرتی ہے۔قبل ازیں آمد پر کمانڈنٹ پی ایم اے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 48 دکاندار گرفتار، 27 کو وارننگ

پشاور: گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 48 دکاندار گرفتار

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 48 دکاندار گرفتار، 27 کو وارننگ دی گئی۔

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاورنے یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ، رنگ روڈ، کوہاٹ روڈ، اندرون شہر بازاروں اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 48 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 27 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔