8b57f1bf-2b3e-4706-8fd8-3562a062653b

طور خم بارڈر پر پاک افغان فلیگ میٹنگ

[contact-form][contact-field label=”Name” type=”name” required=”true” /][contact-field label=”Email” type=”email” required=”true” /][contact-field label=”Website” type=”url” /][contact-field label=”Message” type=”textarea” /][/contact-form]

 

طورخم بارڈر کسٹم کمپاؤنڈ میں پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان دو طرفہ تجارت اور بارڈر کی موجودہ صورتحال پر فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی۔

طورخم بارڈر پر منعقدہ میٹنگ میں دونوں ممالک کے حکام نے شرکت کی اور تجارتی سرگرمیاں اور دیگر مسائل سمیت بارڈر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ مزید پیش رفت کے لیئے میٹنگ جاری ہے۔

d9f70334-7b8a-4006-bf9a-12c0a98e6853

وزیرستان میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد

لوئر وزیرستان گاؤں سپین میں قبائل یوتھ جرگہ پاکستان کے آرگنائزر فضل وزیر نے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں علاقائی  مشران،سیاسی قائدین،سوشل اکٹیویسٹ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی کمانڈر 137وینگ کرنل حفیظ الرحمن تھے۔ شرکاء نے کہا کہ اس  طرح کے تعلیمی سیمینار اور تقریبات سے علاقے میں تعلیمی رجحان بڑھے گا اور ایک مثبت معاشرہ فروغ پائے گا۔

3f345485-13f8-4847-8e57-6f7504893e41

پاراچنار: پاک افغان باڈرخرلاچی پر جنگ بندی کے بعد مزاکرات شروع

پاراچنار: ضلع کرم کے سرحدی علاقوں پاک افغان باڈرخرلاچی پر جنگ بندی کے بعد مزاکرات شروع .
کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم، ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک، برگیڈئیر شہزاد عظیم اور دیگر فورسسز کے مشران عمائدین جرگہ کے ہمراہ افغانستان حکام اور افغان باشندوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی علاقے پر افغانوں کے قبضے کی کوشش پر قبائل اور افغانيوں کے مابين شروع ہونے والی جھڑپيں بند ہوگئی ہيں ۔ دوطرفہ فائرنگ میں فورسز کا ایک نوجوان شہید اور نو اہلکاروں سمیت اکیس 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سرحد کے دونوں جانب نقل مکانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کے مطابق ضلع کرم میں افغان سرحد پر آج صبح تک فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور افغان سرحد پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کے زریعے مسئلے کے حل کی کوشش کی جائيگی۔

کمشنر کوہاٹ اسلم محمودبریگڈئیر شہزاد اعظیم اور قبائیلی عمائیدن کا جرگہ جاری ہے آج اس حوالے سے فلیگ مٹینگ بھی طلب کر لی گئی ہے قبائلی راہنما عنائت طوری کا کہنا ہے کہ تین روز شدید فائرنگ کے باعث سرحد کے دونوں جانب لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر دی ہے۔خصوصا بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔گذشتہ رات افغانستان سے فورسز کی چوکی پر بھی مارٹر توپوں سے حملہ کیا گیا اور آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں فورسز کا ایک اہلکار شہید جبکہ نو زخمی ہو گئے۔مختلف مقامات پر ایک خاتون سمیت تین سویلین بھی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ افغان میڈیا کے مطابق نو افغان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ سرحدی چوکی پر حملے اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر فورسز نے بھی حملہ آوروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

51dddc62-ff29-43be-b42e-1a6d4152775e

بلدیاتی نمائندوں کاخیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج

میرانشاہ:  شمالی وزیرستان کے منتخب بلدیاتی نمائندوں ، ویلیج و نیبر ہوڈ کونسلوں کے چیئر مینوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مزید تاخیر کئے بغیر بلدیاتی نمائندوں اور چئیر مینوں کو فندذ جاری  کرے تاکہ یہ لوگ اپنی عوام اور علاقے کی خدمت شروع کر سکیں ۔ یہ مطالبہ گزشتہ روز ویلیج کونسل خدی کے منتخب چئیر مین ملک کمال شاہ داوڑ کے حجرے میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد سامنے ایا جس میں میرعلی ، میرانشاہ اور رزمک سب ڈویژنز کے تمام کونسلروں ، ویلیج اور نیبر ہوڈ کے منتخب چیئر مینوں نے بھرپور شرکت کی ۔

اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے یکساں شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد ملک کمال شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے دس ماہ گزر گئے ہیں لیکن منتخب بلدیا تی نمائندے ابھی تک بیکار بیٹھے ہوئے ہیں اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے ابھی تک نہ تو انہیں اختیارات منتقل کئے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے فنڈز جاری کئے ہیں جو کہ تحریک انصاف کے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کے اپنے ہی وعدے کی نفی ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک ماہ کے اندر اندر ان کے مطالبات کو عملی شکل نہ دی گئی تو شمالی و جنوبی وزیرستان کے تمام بلدیا تی نمائندے پشاور میں احتجاج کا پروگرام بنائینگے ۔

 لنڈی کوتل :ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چئیرمین کونسلرز. نے صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز اور دیگر اختیارات نہ ملنے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چئیرمین کونسلرز کی احتجاجی ریلی ٹی ایم دفتر سے شروع ہوکر لیویز سنٹر گیٹ تک گئی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی.

احتجاجی ریلی کے شرکاء سے لنڈی کوتل تحصیل کے چیئرمین شاہ خالد شینواری اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے چئیرمین کونسلرز کو نہ فنڈز مل سکی نہ دفتر اور نہ ہی کسی قسم کے اختیارات ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے اور تحصیل کی سطح پر چئرمین اور دیگر کونسلرز کو اختیارات اور فنڈز اور دفتر اور مراعات فراہم کی جائیں تاکہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر کام کے لئے عوام کی بہتر خدمت کی جاسکے. تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ 24 نومبر کو تمام چیرمین اورکونسلرز اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ صوبائی حکومت کے خلاف پشاور میں احتجاجی دھرنا دیں گے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا. لنڈی کوتل چئرمین اور کونسلرز کے احتجاجی ریلی میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء سید مقتدر شاہ آفریدی. زرنور آفریدی مرادحسین آفریدی اور دیگر مشران اور عوام بھی موجود تھے. لنڈی کوتل تحصیل کے چئیرمین شاہ خالد شینواری اور دیگر چئیرمین اور کونسلرز نے اپنے مطالبات اور یاداشت اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد علی مہمند کو پیش کیَ۔

315855232_3249487411984412_1867626383774676081_n

افغانستان کی جانب سے کرم بارڈر کی خلاف ورزی قابل مذمت ہےوفاقی وزیر ساجد حسین

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خرلاچی اور بوڑکی کے مقام پر کرم بارڈر کی مسلسل خلاف ورزی، جارحيت اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شديد مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کيا ہے۔انہوں نے اپنے ردعمل ميں کہا ہے کہ کرم کی عوام اور پاک فوج اپنی سرزمين کی حفاظت اور کسی بھی جارحيت کا منہ توڑ جواب دينا اچھی طرح جانتے ہيں۔

ساجد حسين طوری نے کہا کہ جارحيت اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہيں اور پاکستان ہميشہ افغانستان اور ديگر ہمسايہ ممالک کے ساتھ تمام مسائل بات چيت کے ذريعے حل کرنا چاہتا ہے اور اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان برادر ملک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام حل طلب مسائل سفارتی ذرائع اور بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ سرحد کے دونوں پار رہنے والے لوگوں کے درمیان زمینی تنازعات کو دو طرفہ جرگہ اور سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کیا جائے.

وزیرستان مصنوعی اعضاء فری میڈیکل کیمپ 24 نومبر سے

24 نومبر 2022 کو پاک آرمی کے زیر اہتمام سول ہسپتال بویا میں مصنوعی اعضاء (ہاتھ اورپاؤں) کا فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔فی الوَقت اس میں 35 لوگوں کو فری علاج ملے گا ۔جس میں سے 20 لوگ پہلے ہی رجسٹر ہو گئے ہیں۔ باقی 15 لوگوں کیلئے جگہ موجودہےجس کیلئے 20 سے 23 نومبر تک رجسٹریشن ہوگی۔

پاک افغان چمن سرحد پر ہر قسم کی آمدورفت بحال

پاک افغان چمن سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا، افغان سرحد کو دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے بعد کھولا گیا ہے۔

پاک افغان سرحد گزشتہ 8 دن بند رہی، پاک افغان سرحد کو 13 نومبر کو دہشت گردی کے واقعے کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔

اس حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پاک افغان سرحد کو پاکستان کی جانب سے احتجاجا بند کر دیا گیا تھا ۔

سرحد پر پاک افغان ٹرانزٹ دوبارہ بحال ہوگئی، پاک افغان چمن سرحد کے کھولنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

8fd31e0f-e994-42fc-8b7a-30c02e802658

Bulgarian Ambassador Irena Gancheva visits Buddhist monastery in Takht-i- Bahi

Bulgarian Ambassador Irena Gancheva and the delegation visited the famous Buddhist monastery in Takht-i- Bahi (World Heritage Site) on the invitation of Senator Faisal Saleem Rehman. The delegation was briefed on the archaeological and historical significance of the World Heritage site. Irina Gancheva described #KhyberPakhtunkhwa as the best in reviving their heritage & for religious tourism worldwide while appreciating the efforts of Directorate of Archaeology & Museums, KP.

Pakistan Embassy Bulgaria Faisal Saleem Rehman Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority U.S. Embassy Pakistan Pakistan Embassy US Embassy of Sweden in Pakistan Embassy of Switzerland in Pakistan Embassy of Denmark in Pakistan Pakistan Embassy Hungary BBC Earth BBC URDU Digitization of Gandharan Artefacts Pakistan Embassy Italy Pakistan Embassy Germany Germany Embassy Islamabad National Geographic TV Pakistan Embassy Greece Embassy of Japan in Pakistan Pakistan Embassy Japan

south-waziristan

جنوبی وزیرستان: چگملائی دھماکہ، دو افرادجانبحق

چگمالئی جنوبی وزیرستان میں نماز جمعہ کے بعد بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان لایا جا رہا ہے

 پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں  چگملائی مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں دو افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاوات ہیں ۔ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ خود کش دھماکہ تھا۔

زخمیوں کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا ہے ۔