dda2014b-2286-4452-abb1-e6d9ec53d34e

نو منتخب گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور، نو منتخب گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے حاجی غلام علی سے حلف لیا.

پشاور، حلف برداری تقریب میں مولانا فضل الرحمٰن ، وفاقی وزرا، صوبائی اراکین اسمبلی ، پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنما اور سیاسی و مذہبی رہنما شریک-

جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ، جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری ایوان آج صدر کو موصول ہوئی تھی. صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری ۔

 نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

687b346f-5366-4074-b5e5-8991b1b743fe

غلام علی گورنر پختونخوا تعینات کر دیے گئے

سلام آباد: صدر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی

صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔  صدر نے جے یو آئی کے غلام علی کو گورنر کے پی مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

اس سے قبل جے یو آئی کے غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے اس حوالے سے صدر مملکت کو سفارش بھجوائی تھی۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہے اور وہ اس سے قبل سینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کے پی کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا تھا۔

1099089-CTMPZeWIAAdMU-1462657646

میئر پشاورکا سپین جماعت کے لیے 1.5 کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان

پشاور: میئر پشاور نے سپین جماعت کے لیے 1.5 کروڑ روپے فنڈ دینے کا اعلان کردیا

میئر پشاور حاجی زبیر علی نے سپین جماعت کے لیے ڈیڈھ کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون کے مطابق جو جگہیں میٹروپولیٹن کی ملکیت یا دائرہ اختیار میں آتی ہیں ان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنا سیاسی رویہ اپنانے سے گریز کرے ۔

سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی نے بھی ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپین جماعت کو کمرشل مقاصد کے لیے منہدم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیا جائیگا۔

 یہ اعلانات اور ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سپین جماعت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے قبل ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام تر مشران نے تجاویز پیش کیں اور سپین جماعت کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے مشترکہ اور متفقہ فیصلہ کیا کہ سپین جماعت کے حوالے سے جو کوئی بھی ہم سے بات کریگا وہ سپین جماعت ہی میں سب کی موجودگی میں کی جائیگی اس کے علاوہ کسی کے دفتر میں کوئی بات چیت نہیں کی جائیگی ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے اور بلدیاتی ادارے موجود ہیں اور قانون بھی موجود ہے جس کی روح سے وہ تمام جگہیں جو کیپیٹل میٹرو پولیٹن کی ملکیت یا اس کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں ان کو کسی دوسرے ادارے کو نہیں دیا جاسکتا۔

پشاور:گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 88ڈینگی کیسز رپورٹ

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

 اب تک خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 88ڈینگی کیسز رپورٹ.خیبر پختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 22229تک پہنچ گئ. محکمہ صحت مطابق پشاور میں سب سے زیادہ 38افراد،مردان میں 13ڈینگی مچھر کا شکارہوئے۔ اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 21755ہے۔

CTD

لکی مروت: پولیس، سی ٹی ڈی فورسز آپریشن میں مطوب دہشتگرد ہلاک

لکی مروت :- لکی مروت پولیس، سیکورٹی فورسز، کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(CTD) بنوں ریجن اور حساس اداروں کا تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقہ میں دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ اپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد وحید اللہ عرف اسامہ ہلاک ، اسلحہ ایمونیشن برامد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مختلف بم حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد تھانہ نورنگ اور تھانہ غوریوالہ بنوں سنگم کے قریب واقعہ سرحدی علاقہ میں موجود ہیں اور دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ جس پر لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسز معہ سی ٹی ڈی پولیس دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے لیے پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔

فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی. فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کے قبضے سے ایس ایم جی اور ایمونیشن برامد کر لی گئی۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت، واحید اللہ عرف اسامہ ولد نجیب اللہ سکنہ کوٹکہ گل اختر کلہ سے ہوئی ہے. سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے. ہلاک دہشت گرد حالیہ دہشت گردی کے واقعات سمیت متعدد دہشت گردی کے مقدمات میں لکیمروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا۔

جکارتہ: انڈونیشیا میں 5.6 شدت کا زلزلہ سینکڑوں افراد جابنحق

جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 44 افراد  جانبحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے صوبہ ویسٹ جاوا میں بھی محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ سیانجر کے عہدیداران کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں علاقے میں 44 افراد ہلاک جبکہ 300 زخمی ہوئے، زلزلے سے درجنوں عمارات کو نقصان پہنچا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔ خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔

خیبرپختونخوامیں ڈینگی وائرس سے مزید65افرادمتاثر

خیبرپختونخوامیں ڈینگی وائرس سے مزید65افرادمتاثر
پشاور:صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد22 ہزار141ہوگئی. محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں سب سے زیادہ22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورمجموعی تعداد9ہزار298ہوگئی ہے۔
مردان میں7،کوہاٹ میں11اورہری پور میں ڈینگی کے 10نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید6مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس سے مجموعی تعداد26ہوگئی ہے۔
رواں سال اب تک صوبے میں18 افراد ڈٰینگی سے انتقال کر چکےہیں۔